جمعہ 12 جون 2026 - 17:47
عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

حوزہ/ گولہ گنج لکھنؤ میں واقع تنظیم المکاتب کے ہال میں ’’ایامِ عزا میں بڑھتی ہوئی خرافات، عظمتِ عزا اور حرمتِ آئمہ معصومین علیہم السلام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں علماء، دانشوروں، شعراء اور سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے عزاداری کے تقدس کے تحفظ اور اس میں در آنے والی ناپسندیدہ رسومات کے تدارک پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گولہ گنج لکھنؤ میں واقع تنظیم المکاتب کے ہال میں ’’ایامِ عزا میں بڑھتی ہوئی خرافات، عظمتِ عزا اور حرمتِ آئمہ معصومین علیہم السلام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ پروگرام میں علماء، دانشوروں، شعراء اور سماجی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے عزاداری کے تقدس کے تحفظ اور اس میں در آنے والی ناپسندیدہ رسومات کے تدارک پر زور دیا۔

عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر نے عزاداری کے تقدس پر حملوں، نوحہ و ماتم میں دکھاوے، آپسی اختلافات، مقابلہ بازی، عزاداری کو ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنانے، بے حجابی، نماز اور مجالس کے اوقات کے تصادم، سوشل میڈیا پر عزاداری مخالف مہمات اور روایتی عزاداری کے تحفظ سمیت متعدد اہم موضوعات شرکاء کے سامنے رکھے۔

عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

فیض آباد (ایودھیا) سے آئے حجۃالاسلام مولانا وصی حسن خاں نے کہا کہ ایسی روایات اور واقعات بیان نہیں کیے جانے چاہئیں جن سے آئمہ معصومین علیہم السلام کی شان میں گستاخی یا بےادبی کا پہلو نکلتا ہو۔ انہوں نے تاکید کی کہ مجالس میں کربلا کے حقیقی پیغام اور مزاحمتی فکر کو اجاگر کیا جائے۔

عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

مولانا سید صفی حیدر نے کہا کہ منبر پر خطابت کے لیے بھی مناسب معیار اور نگرانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بعض نامناسب نوحوں، خواتین کی مائیک کے ذریعے مجالس اور مختلف مقامات سے بلند آوازوں کے ٹکراؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان امور کے ازسرنو جائزے کا مطالبہ کیا۔

عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

نائب امامِ جمعہ آصفی مسجد مولانا سرتاج حیدر نے نئی رسومات کے فروغ اور قدیم عزاداری روایات سے دوری پر افسوس ظاہر کیا، جبکہ مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ بعض اوقات زیادہ گریہ کرانے کی کوشش میں معصومین علیہم السلام کی شان کے خلاف باتیں بیان کردی جاتی ہیں، جس سے اجتناب ضروری ہے۔

عزاداری میں خرافات اور بےحرمتی کے رجحانات پر تشویش؛ تنظیم المکاتب لکھنؤ کا دو روزہ ٹیبل ٹاک پروگرام اختتام پذیر

یونیٹی کالج کے سربراہ مولانا کلبِ سبطین نوری نے تیز آواز والے مائیکوں کے استعمال سے مریضوں اور مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ مولانا کاظم مہدی عروج نے عزاداری میں نئی رسومات ایجاد کرنے سے گریز کی تلقین کی، جبکہ مولانا ابنِ عباس نے کہا کہ عزاداری ہماری وجہ سے نہیں بلکہ ہم عزاداری کے طفیل ہیں، لہٰذا منبر سے مقصدِ حسینی کو عام کیا جانا چاہیے۔

مولانا سراج حسین نے دشمن کی نرم حکمتِ عملیوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور عامر صابری نے عزاداری میں بڑھتی بے حرمتیوں کے سدباب کے لیے علماء کے فعال کردار کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ شاعرِ اہلِ بیت مولانا صابر علی عمرانی نے اپنے اشعار کے ذریعے پیغامِ کربلا اور روحِ عزا کو اجاگر کیا۔

پروگرام میں متعدد علماء، دانشوروں، صحافیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا صفدر عباس بلال اور تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت نقی عباس نے حاصل کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha